Mar ۰۲, ۲۰۱۶ ۰۹:۳۲ Asia/Tehran
  • افغانستان کا جنوبی صوبہ ہلمند پاکستان کی سرحد کے ساتھ واقع ہے۔ اس صوبے کے ایک بڑے حصے پر طالبان کا کنٹرول ہے۔
    افغانستان کا جنوبی صوبہ ہلمند پاکستان کی سرحد کے ساتھ واقع ہے۔ اس صوبے کے ایک بڑے حصے پر طالبان کا کنٹرول ہے۔

افغانستان کے صوبہ ہلمند کے ضلع سنگین کے پولیس سربراہ محمد نبی اور اس کے ساتھی تیس پولیس اہلکاروں کو طالبان کے ساتھ تعاون کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے خبری ذرائع نے کہا ہے کہ سنگین ضلع کی پولیس کا سربراہ پولیس کے ہتھیار اور گولہ بارود طالبان کو بیچتا تھا اور وہ اس ضلع کو آہستہ آہستہ طالبان کے حوالے کرنا چاہتا تھا۔

افغان فوج کے کمانڈروں نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ افغان فوجیوں نے صوبہ ہلمند کے علاقوں سنگین اور نوزاد میں اپنے اڈوں کو خالی کر دیا ہے تاکہ وہ آئندہ سال بہار میں جارحانہ کارروائیوں کے لیے خود کو زیادہ تیار اور مسلح کر سکیں۔

افغانستان کا جنوبی صوبہ ہلمند پاکستان کی سرحد کے ساتھ واقع ہے۔ اس صوبے کے ایک بڑے حصے پر طالبان کا کنٹرول ہے اور وہ اس صوبے کو افغانستان میں اپنی طاقت کے مرکز میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ٹیگس