شام میں جنگ بندی کی خلاف ورزی
Mar ۰۷, ۲۰۱۶ ۰۸:۱۴ Asia/Tehran
روسی وزارت دفاع نے شام میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی خبر دی ہے۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت دفاع نے اتوار کے دن کہا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شام میں جنگ بندی کے معاہدے کی پندرہ بار خلاف ورزی کی گئی ہے۔ اس وزارت خانے نے تاکید کی ہے کہ شام کی فضائیہ اور روسی فضائیہ عسکری گروہوں پر بمباری نہیں کر رہی ہیں۔ لیکن گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شام کے دارالحکومت دمشق میں شام کے فوجیوں اور گنجان آباد علاقوں پر غیر قانونی عسکری گروہوں کے حملوں میں چار افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ روس اور امریکہ کے درمیان ہونے والے معاہدے کے مطابق شام میں ستائیس فروری سے جنگ بندی عمل میں لائی گئی ہے۔