مصر: قاہرہ بم دھماکے کی ذمے داری داعش نے قبول کر لی
Mar ۰۷, ۲۰۱۶ ۰۹:۵۹ Asia/Tehran
دہشت گرد گروہ داعش نے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ہونے والے بم دھماکے کی ذمے داری قبول کر لی ہے۔
فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد گروہ داعش نے ایک بیان جاری کر کے قاہرہ کے علاقے جیزہ میں ہونے والے بم دھماکے کی ذمے داری قبول کر لی ہے۔ ہفتے کی صبح قاہرہ کے علاقے جیزہ میں کار بم دھماکہ ہوا تھا۔ جس میں مصر کے متعدد سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔ کار میں دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا تھا۔ یہ دھماکہ عمان کے سفارت خانے کے سامنے ہوا تھا اور اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا صرف چند گاڑیوں کو نقصان پہنچا تھا۔
دوسری جانب مصر کے فوجی عہدیدار محمد سمیر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبہ شمالی سینا میں شیخ زوید کے السبخہ علاقے میں عسکریت پسندوں کے ساتھ اس ملک کے فوجیوں کی جھڑپ ہوئی ہے جس میں پانچ عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔