Mar ۰۷, ۲۰۱۶ ۱۶:۲۱ Asia/Tehran
  • جنیوا مذاکرات میں شرکت کے لئے شام کے مخالف گروہ کی آمادگی

شام کی قانونی حکومت کے مخالف گروہ کے سربراہ ریاض نعسان نے کہا ہے کہ وہ جنیوا مذاکرات میں شرکت کے لئے تیار ہیں

شام کی قانونی حکومت کے مخالف گروہ کے لیڈر ریاض نعسان نے کہا ہے کہ ہم جلد سے جلد جنیوا مذاکرات شروع کئے جانے کے حق میں ہیں اور مذاکرات میں شرکت کرنے والے افراد جمعے تک جنیوا پہنچ جائیں گے -

واضح رہے کہ تیرہ مارچ سے ہونے والے جنیوا مذاکرات میں شرکت کے لئے مخالف گروہ نے ایک ایسے وقت اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے کہ جب شام میں گذشتہ ستائیس فروری سے جنگ بندی جاری ہے -

اس درمیان روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ تقریبا تیس شامی گروہوں نے اس جنگ بندی پر اتفاق کیاہے جبکہ چھے مزید گروہ اس جنگ بندی میں شامل ہونے کی غرض سے مذاکرات کر رہے ہیں -

شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسٹیفن ڈی میستورا نے کہا ہے کہ شام سے متعلق امن مذاکرات اسی ہفتے حنیوا میں ہوں گے -

دوسری جانب شام میں جنگ بندی کے ساتھ ساتھ مختلف علاقوں میں انسان دوستانہ امداد کی ترسیل کا کام بھی جاری ہے - روسی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ شام کے مختلف علاقوں میں انسان دوستانہ امداد کی ترسیل میں سہولت فراہم کرنے کے لئے وہ شام میں اپنا فوجی اڈہ فراہم کرنے کے لئے تیار ہے -

روس کی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا ہے کہ طرطوس میں روسی فوجی اڈے میں امدادی پیکٹوں کو جمع کیا جاسکتا ہے اور اس کے علاوہ اگرغیرملکی طیارے امدادی اشیا لے کر شام میں اترنا چاہتے ہیں تو ان کے لئے لاذقیہ میں روسی فضائی چھا ؤنی کی خدمات فراہم کی جائیں گی -

ٹیگس