Mar ۰۸, ۲۰۱۶ ۱۸:۳۷ Asia/Tehran
  • شام میں دہشت گردوں کے خلاف فوج کی مزید کامیابیاں

شامی فوج نے حلب صوبے میں دہشت گردوں کے خلاف اپنی پیشقدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے العیس گاؤں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔

شامی ذرائع کے حوالے سے ہمارے نمائندے نے خبردی ہے کہ شامی فوج نے حلب کے جنوبی مضافات میں واقع العیس گاؤں اور اس کے اطراف کی پہاڑیوں کو آزاد کرا لیا ہے۔ خبروں کے مطابق شامی فوج نے دہشت گرد گروہ جبہتہ النصرہ اور دیگر گروہوں سے شدید لڑائی کے دوران سبھی دہشت گردوں کو العیس گاؤں سے باہر نکال دیا ہے- بعض خبروں میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شامی فوج نے حلب کے شمالی مضافات میں دودیان اور التقلی گاؤں کو بھی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔

دوسری جانب صوبہ دمشق میں غوطہ شرقی کے قریب بالا علاقے میں شامی فوج نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پرشدید حملے کرکے اس علاقے کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے-

اس درمیان شام سے متعلق انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے دیرالزور کے علاقوں الجورہ اور ذالقصور پر مارٹر گولوں سے حملے کر کے آٹھ عام شہریوں کو جاں بحق کر دیا جن میں دو بچے اور تین خواتین شامل ہیں- اس حملے میں متعدد عام شہری زخمی ہو گئے-

صوبہ حلب کے شیخ مقصود علاقے پر بھی دہشت گردوں نے حملہ کرکے نو عام شہریوں کو جاں بحق کر دیا جن میں چار بچے اور دو خواتین شامل ہیں۔

ٹیگس