Mar ۰۹, ۲۰۱۶ ۱۸:۵۷ Asia/Tehran
  • تیونس کی سیکورٹی فورس اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ، متعدد ہلاک

تیونس اور لیبیا کے سرحدی علاقے میں ایک بار پھر دہشت گردوں اور تیونس کی سیکورٹی فورس کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے جس میں نو افراد مارے گئے ہیں۔

تیونس کی وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تیونس کی سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے بدھ کو سرحدی شہر بنقردان میں سات دہشت گردوں کو اس وقت ہلا ک کر دیا جب وہ لیبیا اور تیونس کی سرحد عبور کر کے بنقردا ن شہر میں حملہ کرنا چاہتے تھے- اس کارروائی میں تیونس کے دو سیکورٹی اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں-

اس درمیان عینی شاہدین نے خبر دی ہے کہ بنقردان شہر میں بھاری تعداد میں سیکورٹی فورس کے اہلکاروں اور فوجی جوانوں کو تعینات کر دیا گیا ہے- تیونس کی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا ہے کہ سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے تیونس اور لیبیا کی سرحد کے قریب کم سے کم سترہ مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

ٹیگس