Mar ۱۴, ۲۰۱۶ ۱۷:۴۱ Asia/Tehran
  • مشرقی حمص میں شامی فوج کی پیشقدمی

شام کی فوج نے مرکزی صوبے حمص میں دہشت گردوں کے خلاف مزید کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق شامی فوج کے جوان پیر کے روز حمص کے مشرقی نواحی علاقوں میں پیشقدمی کرتے ہوئے تاریخی شہر پالمیرہ کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

شامی فوج کے جوانوں نے مشرقی حمص میں الھیال کے اہم اور اسٹریٹیجک پہاڑیوں پر بھی کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

اسی علاقے میں ایک اور کارروائی کے دوران شامی فوج نے مغرب کی جانب سے بھی تاریخی شہر پالمیرہ تک پیشقدمی کی ہے اور دہشت گردوں کے ساتھ شدید لڑائی کے بعد تمثیل شہرکے قریب واقع ثار کی پہاڑیوں کو بھی آزاد کرا لیا ہے۔

شامی فوج کی کارروائی میں درجنوں داعشی دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

ایک اور اطلاع کے مطابق شامی فوج نے قلمون میں واقع دو گزرگاہوں،رومیانی پاس اور زمرانی پاس کا کنٹرول بھی حاصل کر لیا ہے۔

اس دوران ہونے والی لڑائی میں درجنوں داعشی دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

شام کو سن دو ہزار گیارہ سے بیرونی طاقتوں کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کی سرگرمیوں کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں ڈھائی لاکھ سے زیادہ افراد جاں بحق اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔

ٹیگس