یمن میں متعدد سعودی ایجنٹ ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i216856-یمن_میں_متعدد_سعودی_ایجنٹ_ہلاک
یمنی فوج نے آل سعود کے ایجنٹوں کے خلاف جوابی کاروائی کرتے ہوئے، متعدد سعودی ایجنٹوں کو ہلاک کردیا
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۱۸, ۲۰۱۶ ۰۳:۰۸ Asia/Tehran
  • یمن میں متعدد سعودی ایجنٹ ہلاک

یمنی فوج نے آل سعود کے ایجنٹوں کے خلاف جوابی کاروائی کرتے ہوئے، متعدد سعودی ایجنٹوں کو ہلاک کردیا

المسیرہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جمعرات کو جنوب مغربی یمن کے صوبہ تعز کے شہر ذباب میں سعودی ایجنٹوں پر حملہ کرکے متعدد ایجنٹوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا-

یمنی فوج نے سعودی ایجنٹوں کی متعدد گاڑیوں کو بھی تباہ کردیا -

گذشتہ منگل کے روز بھی یمنی فوج کے میزائل حملے میں، شہر ذباب میں متعدد سعودی ایجنٹ ہلاک ہوگئے تھے-

سعودی عرب گذشتہ ایک برس سے، علاقے کے بعض عرب ملکوں کے اتحاد سے ، یمن کے مختلف علاقوں پر اپنے وحشیانہ حملے جاری رکھے ہوئے ہے -

آل سعود ، یمن کے مستعفی صدر منصور ہادی کو دوبارہ اقتدار میں لانے میں کوشاں ہے-

سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے جارحانہ حملوں میں گذشتہ ایک برس میں تقریبا آٹھ ہزار چار سو افراد شہید اور ہزاروں افراد زخمی ہوچکے ہیں کہ جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں-