سعودی عرب: انیس زائرین بس حادثے میں جاں بحق
سعودی عرب میں عمرہ کرنے والے زائرین کی ایک کے بس کے حادثے میں کم سے کم انیس زائرین جاں بحق ہوگئے ہیں ۔
سعودی عرب کے شہری دفاع کے محکمے کے مطابق حادثہ ہفتے کو مدینہ منورہ اور مکرمہ کے درمیان ہجرہ ہائی وے پر پیش آیا - اس حادثے میں انیس زائرین جاں بحق اور بائیس زخمی ہوگئے - جاں بحق اور زخمی ہونے والے زائرین کا تعلق مصر سے ہے البتہ ڈرائیور ایشیائی باشندہ تھا -
سعودی عرب میں حج اور عمرہ کی ادائیگی کے دوران مقامی انتظامیہ کی نااہلی اور ناگہانی حادثات میں اکثر و بیشتر زائرین اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں-
گزشتہ موسم حج کے دوران منی میں رمی جمرات کی ادائیگی کے دوران سعودی انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے حج کی تاریخ میں اب تک کا انتہائی بدترین اور ہولناک حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں آٹھ ہزار حاجی جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ اسی سال حج کے آغاز پر ہی مسجد الحرام پر کرین گرنے کے حادثے میں سیکڑوں حجاج کرام جاں بحق اور زخمی ہوگئے تھے۔