شام: داعش کا سرغنہ عبدالرحمان القادولی ہلاک
Mar ۲۶, ۲۰۱۶ ۰۸:۰۳ Asia/Tehran
شام میں دہشت گرد گروہ داعش کا ایک بڑا سرغنہ ہلاک ہو گیا ہے۔
امریکہ کے این بی سی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے جمعہ کے روز ایک کارروائی کے دوران تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کی دو نمبر کی شخصیت عبدالرحمان القادولی کو ہلاک کر دیا ہے۔
شامی فوج نے ریف دمشق کے علاقے مشرقی غوطہ میں ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔ اس کارروائی میں بہت سے دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
شامی فوج جمعہ کے روز ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے صوبہ حمص کے شہر تدمرمیں داخل ہو گئی ہے اور اس شہر کے تاریخی قلعے کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔