داعش سخت مالی بحران کا شکار، تنخواہیں ادا کرنا مشکل
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i219487-داعش_سخت_مالی_بحران_کا_شکار_تنخواہیں_ادا_کرنا_مشکل
دہشت گرد گروہ داعش کہ جسے اپنے زیرقبضہ تیل کے علاقوں پر بمباری کی وجہ سے شدید مالی بحران کا سامنا ہے، اپنے عام جنگجوؤں کی تنخواہیں ختم کر رہا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۰۴, ۲۰۱۶ ۰۴:۲۵ Asia/Tehran
  • حالیہ مہینوں کے دوران داعش کے زیرقبضہ علاقوں میں تیل کی پیداوار اور اسمگلنگ میں ایک تہائی کمی آ گئی ہے۔
    حالیہ مہینوں کے دوران داعش کے زیرقبضہ علاقوں میں تیل کی پیداوار اور اسمگلنگ میں ایک تہائی کمی آ گئی ہے۔

دہشت گرد گروہ داعش کہ جسے اپنے زیرقبضہ تیل کے علاقوں پر بمباری کی وجہ سے شدید مالی بحران کا سامنا ہے، اپنے عام جنگجوؤں کی تنخواہیں ختم کر رہا ہے۔

العالم نے واشنگٹن پوسٹ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ عراق اور شام میں داعش میں شامل ہونے والے نئے افراد کو پرانے افراد کے مقابلے میں آدھی تنخواہیں دی جا رہی ہیں جبکہ بعض شعبوں میں کام کرنے والے داعش کے دہشت گردوں کو کئی مہینوں سے تنخواہیں بھی نہیں ملی ہیں۔

واشنگٹن پوسٹ نے امریکہ کی انسداد دہشت گردی پولیس کے ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ جو شہری داعش کے لیے کام کرتے ہیں انھیں تنخواہیں نہیں دی جاتی ہیں۔

واضح رہے کہ حالیہ مہینوں کے دوران داعش کے زیرقبضہ علاقوں میں تیل کی پیداوار اور اسمگلنگ میں ایک تہائی کمی آ گئی ہے اور عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمت کم ہونے کے بعد داعش کی تیل کی اسمگلنگ اور فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی میں شدید کمی واقع ہو گئی ہے۔