Apr ۰۴, ۲۰۱۶ ۱۰:۳۱ Asia/Tehran
  • دہشت گرد گروہ جبہۃ النصرہ کا ترجمان، ابو فراس السوری
    دہشت گرد گروہ جبہۃ النصرہ کا ترجمان، ابو فراس السوری

دہشت گرد گروہ جبہۃ النصرہ کا ترجمان ابو فراس السوری شام کے شہر ادلب کے نواح میں ایک ہوائی حملے میں ہلاک ہو گیا ہے۔

روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق ہیومین رائٹس واچ شام نے اعلان کیا ہے کہ روس اور شام کے جنگی طیاروں نے اتوار کے روز دہشت گرد گروہوں جندالاقصی اور جبہۃ النصرہ کے کمانڈروں کے مشترکہ اجلاس کے مقام کو نشانہ بنایا۔ اس حملے میں رضوان نموس المعروف ابو فراس السوری اور ان دو دہشت گرد گروہوں کے بیس افراد ہلاک ہو گئے۔

اس رپورٹ کے مطابق اس ہوائی حملے میں دیگر دہشت گرد گروہوں کے کئی ازبک افراد بھی مارے گئے۔

ٹیگس