Apr ۰۸, ۲۰۱۶ ۱۱:۳۱ Asia/Tehran
  • امریکی وزیر خارجہ کے دورہ بحرین پر بحرینی عوام کا احتجاج

بحرین کے عوام نے امریکی وزیر خارجہ کے دورے کے خلاف مظاہرے کیے ہیں۔

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہزاروں بحرینی عوام نے جمعرات کی شام دارالحکومت منامہ کی سڑکوں پر مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے دورہ بحرین پر احتجاج کیا اور امریکی پرجم نذر آتش کر دیا۔

جان کیری بحرین میں خلیج فارس تعاون کونسل کے ارکان کے اجلاس میں شرکت کرنے کے بہانے بدھ کی رات منامہ پہنچے۔

واضح رہے کہ بحرین میں دو ہزار گیارہ سے آل خلیفہ کی شاہی حکومت کے خلاف عوام پرامن مظاہرے کر رہے ہیں لیکن آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر حکومت انھیں طاقت کے ذریعے وحشیانہ طریقے سے کچل رہی ہے اور امریکہ بحرینی حکومت کے ان اقدامات کی بھرپور حمایت کر رہا ہے۔

ٹیگس