Apr ۲۷, ۲۰۱۶ ۱۹:۵۶ Asia/Tehran
  • احرار الشام کے سرغنہ سعود العساف کی ہلاکت

احرار الشام نامی دہشت گرد گروہ کے سرغنہ سعود العساف کی ہلاکت کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

شامی ذرائع سے موصولہ خبروں میں بتایا گیا ہے کہ احرار الشام کا سرغنہ سعود العساف صوبہ ادلب کے نواحی علاقے مصران میں ہونے والے ایک دھماکے میں ہلاک ہو گیا۔

کہا جا رہا ہے کہ اس کی گاڑی اس وقت دھماکے سے تباہ ہو گئی جب وہ مصران کے علاقے سے گزر رہا تھا۔

چند روز قبل احرار الشام کے دہشت گردوں کی کمیٹی کا سرغنہ ماجد حسین الصادق بھی، ادلب کے نواحی شہر بنش میں واقع اپنے اڈے میں ہونے والے دھماکے میں ہلاک ہو گیا تھا۔ اس دھماکے میں اس کے تین دیگر ساتھی بھی مارے گئے تھے۔

ٹیگس