شام میں دہشت گردانہ بم دھماکے، متعدد افراد جاں بحق
May ۰۵, ۲۰۱۶ ۱۴:۰۱ Asia/Tehran
شام کے وسطی علاقے میں ہونے والے دو دہشت گردانہ بم دھماکوں میں دسیوں عام شہری جاں بحق ہو گئے۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام میں حمص کے مشرق میں واقع علاقے المخرم الفوقانی میں ایک موٹر سائیکل اور ایک کار بم دھماکے میں کم سے کم دس عام شہری مارے گئے ہیں۔
ایک اور رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے جنوبی صوبے درعا میں النصرہ دہشت گرد گروہ کے ٹھکانوں پر حملہ کر کے لشکر توحید نام کے دہشت گرد گروہ کے سرغنہ کو ہلاک کردیا۔
ادھر حلب میں جمعرات کو اڑتالیس گھنٹے کی فائر بندی شروع ہونے کے تھوڑی ہی دیر کے بعد دہشت گرد گروہوں نے حلب کے المیدان، العزیزیہ اور الجدیدہ نامی رہائشی علاقوں پر مارٹر گولوں سے حملہ کر دیا جس میں درجنوں عام شہری جاں بحق و زخمی ہو گئے۔