شام کے بحران کا خاتمہ علاقے اور دنیا کے فائدے میں ہے: بشار اسد
شام کے صدر نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کامیابی سے علاقے اور پوری دنیا کو فائدہ ہوگا-
شام کے صدر بشار اسد نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں دمشق کے لئے ماسکو کی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کامیابی علاقے اور پوری دنیاکے حق میں ہے -
انہوں نے کہا کہ شام کے عوام کی مدد اور دہشت گردی کے خلاف استقامت کا مظاہرہ کرنے پرمبنی روس کا موقف، ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے اور قوموں کے منصفانہ مطالبات کی حمایت کرنے کے تعلق سے اس کے اقدامات کا ہی تسلسل ہے-
شام کے صدر نے کہا کہ دہشت گردوں کو غیرملکی حمایت حاصل ہونے کے باوجود جب تک انہیں شام سے باہر نہیں نکال دیتے اس وقت تک ہم کسی بھی چیز پر تیارنہیں ہوں گے- انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف حتمی کامیابی تک ہماری جنگ جاری رہے گی -ان کا کہنا تھا کہ اس کامیابی میں شام، علاقے اور دنیا کا مفادپوشیدہ ہے-