داعش نے قاہرہ میں پولیس اہلکاروں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی
May ۰۸, ۲۰۱۶ ۱۶:۱۶ Asia/Tehran
دہشت گرد گروہ داعش نے قاہرہ میں مصری پولیس اہلکاروں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے
مصرکے الحدث ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ قاہرہ کے جنوبی علاقے حلوان میں مسلح حملہ آوروں نے پولیس اہلکاروں کی بس پر حملہ کر کے آٹھ پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا ہے - مصری وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ یہ حملہ چار نقاب پوش مسلح حملہ آوروں نے کیا -
بیان میں کہا گیا ہے کہ حملہ آور ایک ٹرک میں سوار ہوکر آئے انہوں نے پولیس اہلکاروں کی بس کاراستہ روکا اور پھرٹرک سے نیچے اترکربس کے اندرفائرنگ کر دی - بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کے لئے قاہرہ کی چاروں طرف سے ناکہ بندی کر دی ہے-
داعش اور القاعدہ سے وابستہ بعض دہشت گرد گروہوں نے مصر کے مختلف علاقوں خاص طور پر شمالی سینا میں پولیس اور سیکورٹی فورس کےخلاف اپنے حملے تیز کردیئے ہیں -