May ۱۴, ۲۰۱۶ ۱۵:۱۷ Asia/Tehran
  • آل خلیفہ حکومت نے دو ہزار پندرہ میں دو سو آٹھ افراد کی شہریت سلب کی: جمعیت الوفاق

بحرین کی جمعیت الوفاق ملی نے کہا ہے کہ آل خلیفہ حکومت نے دو ہزار پندرہ میں دو سو آٹھ بحرینی شہریوں کی شہریت سلب کی ہے۔

بحرین کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت جمعیت الوفاق ملی نے اپنی ایک رپورٹ میں آل خلیفہ حکومت کے ذریعے بحرینی شہریوں کی شہریت منسوخ کئے جانے کے اقدامات میں شدت پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل خلیفہ حکومت نے دو ہزار پندرہ میں سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے اور ملک میں آزادی، جہموریت اور سیاسی اصلاحات کا مطالبہ کرنے کے جرم میں دو سو آٹھ سیاسی مخالفین کی شہریت منسوخ کر دی۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بحرینی شہریوں کی شہریت کی منسوخی کے یہ اعداد و شمار دو ہزار گیارہ سے دو ہزار چودہ کے برسوں کے مقابلے میں تین گنا زیادہ ہیں۔

جمعیت الوفاق ملی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بحرینی حکومت اپنے شہریوں کی شہریت منسوخ کرنے میں پوری دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔

واضح رہے کہ بحرینی عوام فروری دو ہزار گیارہ سے اپنے ملک میں آزادی، جمہوریت اور سیاسی اصلاحات کے حق میں پرامن تحریک جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ٹیگس