تیونس میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن
May ۱۶, ۲۰۱۶ ۱۶:۴۳ Asia/Tehran
تیونس میں ایک آپریشن میں بہت سے دہشت گردوں کے مارے جانے کی خبر ہے۔
المیادین ٹی وی کے مطابق تیونس کی فوج اور نیشنل سیکورٹی گارڈ کے مشترکہ آپریشن میں کم سے کم چار دہشت گرد ہلاک اور تیرہ زخمی ہو گئے۔ تیونس کے ذرائع کے مطابق یہ آپریشن مغربی صوبے القصرین میں انجام دیا گیا۔ اس رپورٹ کے مطابق آپریشن میں بہت سے دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
دوسری جانب تیونس کی وزارت داخلہ نے ایک بیان جاری کر کے اعلان کیا ہے کہ ملک کے جنوب مغرب میں سیکورٹی دستوں کے آپریشن میں چالیس سے زائد دہشت گرد گرفتار کئے گئے۔
ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مشرقی تیونس میں لیبیا کی سرحد کے قریب واقع شہر بن قردان میں گزشتہ ہفتے ہونے والی جھڑپوں میں بارہ دہشت گرد، تیرہ فوجی اور سیکورٹی اہلکار اور سات عام شہری مارے گئے۔