یمن پر وحشیانہ سعودی جارحیت
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i227047-یمن_پر_وحشیانہ_سعودی_جارحیت
یمن کے مختلف علاقوں پرسعودی عرب کے وحشیانہ حملے جاری ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۱۹, ۲۰۱۶ ۱۵:۱۶ Asia/Tehran
  • یمن پر وحشیانہ سعودی جارحیت

یمن کے مختلف علاقوں پرسعودی عرب کے وحشیانہ حملے جاری ہیں۔

المیادین ٹیلی ویژن چینل نے خبر دی ہے کہ سعودی عر ب اور اس کے اتحادیوں کے جنگی طیاروں کی یمن کے مختلف علاقوں منجملہ صوبہ صنعا میں جارحانہ کارروائیوں کے ساتھ ساتھ سعودی عرب کے کرائے کے ایجنٹوں نے بھی اس صوبے کے کئی علاقوں پر مارٹر اور توپخانوں سے حملہ کیا ہے-

دوسری جانب معزول صدر منصور ہادی کے ایجنٹوں نے بھی ایک بارپھر جنوبی صوبے تعز کے العقیدہ اور الحمرا علاقوں پرحملہ کیا ہے-

یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی عرب اور اس کے ایجنٹوں کے یہ حملے ایک ایسے وقت جاری ہیں کہ جب یمن سے متعلق کویت امن مذاکرات سعودی عرب کےحمایت یافتہ وفد کی ہٹ دھرمیوں کی وجہ سے منگل کو معطل ہو گئے تھے-یہ مذاکرات اکیس اپریل سے جار ی تھے۔