May ۲۵, ۲۰۱۶ ۰۸:۱۶ Asia/Tehran
  • عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل نبیل العربی
    عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل نبیل العربی

شام میں دہشت گردوں کے حملوں میں شدت آنے کے نتائج پرعرب لیگ نے خبردار کیا ہے-

ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق شام میں دہشت گردوں کے حملوں میں شدت آنے کے بعد عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل نبیل العربی نے ایک بیان میں ان حملوں کے نتائج کے بارے میں خبردار کیا ہے- انہوں نے شام میں موجود تمام متحارب فریقوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جنگ بندی جاری رہنے کی غرض سے، اقوام متحدہ کی نگرانی میں جنیوا امن مذاکرات کے دوبارہ شروع کئے جانے کے لئے حالات فراہم کرنے کی کوشش کریں-

نبیل العربی نے اسی طرح اس بیان میں شام کے دو شہروں طرطوس اور جبلہ میں عام شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنائےجانے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات شام میں جنگ بندی کے ناکام ہونے کا سبب بن سکتے ہیں- واضح رہے کہ پیر کو، شام کے صوبہ لاذقیہ کے دو شہروں جبلہ اور طرطوس میں ہونے والے متعدد بم دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم ڈیڑھ سو افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ ایک سو بیس زخمی ہوگئے-

ٹیگس