May ۲۷, ۲۰۱۶ ۱۹:۴۵ Asia/Tehran
  • شام کے شہر ادلب میں مسجد کے باہر دہشت گردانہ بم دھماکہ

شام کے شہر ادلب میں ایک مسجد کے باہر دہشت گردانہ بم دھماکے میں دسیوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے

اسکائی نیوزایجنسی نے خبر دی ہے کہ جمعے کو ادلب شہر میں مسجد شعیب کے باہر اس وقت کار بم دھماکہ ہوا جب لوگ نماز ادا کر کے مسجد سے باہر نکل رہے تھے- اس دہشت گردانہ بم دھماکے میں تین نمازی جاں بحق اور تیس دیگر زخمی ہوگئے-

اس درمیان اقوام متحدہ کے ادارے برائے پناہ گزیناں نے کہا ہے کہ چار ہزار سے زائد عراقی شہری عراقی شہر موصل سے فرار کرکے شام کے صوبے حسکہ پہنچے ہیں- مذکورہ ادارے کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں اس تعداد میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے-

اقوام متحدہ کے ادارے برائے پناہ گزیناں یو این ایچ سی آرکی ترجمان ملیسافلیمنگ نے شام کی جانب عراقی پناہ گزینوں کی نقل مکانی میں تیزی کے ساتھ اضافے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مئی کے مہینے میں چار ہزار دوسو چھیاسٹھ عراقی شہریوں نے موصل شہر سے فرار کر کے شام کے صوبے حسکہ میں پناہ لی ہے۔

ٹیگس