شام: جبہۃ النصرہ کے حملے میں ایک سوچالیس سے زائد افراد جاں بحق اور زخمی
شام کے شمالی شہر حلب کے رہائشی علاقوں پر دہشت گرد گروہ جبہۃ النصرہ کے حملے میں ایک سوچالیس سے زائد افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے ہیں۔
شام میں جنگ بندی پر نظر رکھنے والے روسی ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ حلب کے رہائشی علاقوں پر دہشت گردگروہ جبہۃ النصرہ کے حملے میں چالیس سے زائد عام شہری جاں بحق اور تقریبا ایک سو زخمی ہوگئے -
روسی خبر رساں ایجنسی تاس نے ہفتے کو خبردی ہے کہ دہشت گردوں نے حلب شہر کے رہائشی علاقوں پر توپخانوں اور مارٹر گولوں سے شدید حملہ کیا جس کےنتیجے میں چالیس سے زائد عام شہری مارے گئے -
دہشت گرد گروہ جبہۃ النصرہ اور داعش نے اس سے پہلے بھی حلب میں بارہا عام شہریوں کو نشانہ بنایاہے - جبہۃ النصرہ نے عام شہریوں پر یہ دہشت گردانہ حملہ ایک ایسے وقت کیا ہے جب روسی حکام کے بقول امریکا نے روس سے کہا ہے کہ وہ جبہۃ النصرہ کو اپنے حملوں کانشانہ نہ بنائے