Jun ۰۸, ۲۰۱۶ ۱۸:۱۳ Asia/Tehran
  • ایران کے فوجی مشیر ہماری دعوت پر آئے ہیں: ترجمان حکومت عراق

حکومت عراق کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کے فوجی مشیر ہماری دعوت اور پوری ہم آہنگی کے ساتھ عراق آئے ہیں۔

بدھ کے روز بغداد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے حکومت عراق کے ترجمان سعد الحدیثی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ کے تحت اس وقت دنیا کے مختلف ملکوں کے پانچ ہزار فوجی مشیرعراق میں موجود ہیں جن میں ایرانی فوجی مشیر بھی شامل ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ حکومت عراق، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایران سیمت دنیا کے مختلف ملکوں کے تجربات اور مشاورت سے فائدہ اٹھا رہی ہے۔

حکومت عراق کے ترجمان نے کہا کہ غیر ملکی فوجی مشیران ، بغداد کی اجازت اور ہم آہنگی سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حصہ لے رہے ہیں۔

دوسری جانب عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم الجعفری نے قاہرہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے فوجی مشیروں کے بارے میں ابلاغیاتی ہنگامہ آرائی کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

عراقی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ کے فوجی مشیروں کی طرح ایران کے فوجی مشیر بھی حکومت عراق کی مکمل ہم آہنگی سے کام کر رہے ہیں۔

ٹیگس