اردن کے وزیرخارجہ کا دورہ ماسکو
اردن نے شام کے بحران کے حل میں روس کے اہم کردار پر زور دیا ہے
اردن کے وزیرخارجہ ناصر جودہ نے ماسکو میں روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ روس، شام کے بحران کو سیاسی طریقے سے حل کرنے میں کلیدی اہمیت کا حامل ہے -
اردن کے وزیرخارجہ نے کہا کہ ہم شام اور علاقے کے دیگر مسائل کو سیاسی طریقے سے حل کئے جانے کے تعلق سے روس کے مرکزی کردار کو خاص اہمیت دیتے ہیں - انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سبھی ملکوں کو شامل کیا جانا چاہئے-
اردن کے وزیرخارجہ نے کہا کہ ہم شام کے بحران کے سیاسی حل پر یقین رکھتے ہیں-
یاد رہے کہ شام کے بحران کو سیاسی طریقے سےحل کرنے کے تعلق سے اردن کے وزیرخارجہ کا یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب اردن بھی سعودی عرب، قطر اور ترکی کے ساتھ ساتھ ان ملکوں میں شامل ہے جو شام میں دہشت گرد گروہوں کی حمایت کر رہے ہیں-
-روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے بھی اس مشترکہ پریس کانفرنس میں شام کے بحران کو سیاسی طریقے سے حل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شام میں دہشت گردوں کا صفایا روس کی ترجیحات میں شامل ہے -