Jun ۱۷, ۲۰۱۶ ۱۳:۲۵ Asia/Tehran
  • عراق: فلوجہ شہر میں گورنر ہاؤس کو آزاد کرا لیا گیا

عراق کی سیکورٹی فورسز نے فلوجہ شہر میں گورنر ہا‎ؤس کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔

پریس ٹی وی نے بریکنگ نیوز دی ہے کہ عراق کی سیکورٹی فورسز نے فلوجہ شہر میں گورنر ہا‎ؤس کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کے بعد اس پر عراق کا قومی پرچم لہرا دیا ہے۔

عراقی سیکورٹی فورسز نے فلوجہ کے جنوب مشرق میں واقع العرسان علاقے کو بھی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کے بعد اس علاقے کی عمارتوں پر قومی پرچم لہرا دیا ہے۔

ٹیگس