Jun ۱۷, ۲۰۱۶ ۱۸:۰۲ Asia/Tehran
  • کابل میں عوام کا پرتشدد مظاہرہ

افغان شہریوں نے دارالحکومت کابل میں مظاہرہ کر کے شمالی علاقے میں مسافروں کو اغوا کر لئےجانے کے واقعے کے خلاف پرتشدد مظاہرہ کیا

مظاہرین نے افغان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسافروں کی سیکورٹی یقینی بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کرے- مظاہرے میں ممبران پارلیمنٹ، سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والوں، طلبا اور مختلف طبقوں کے افراد نے شرکت کی -

مظاہرے کے شرکا نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ گذشتہ اکتیس مئی کو شمالی شہر قندوز سے بغلان جانے والی بس کے مسافروں کو اغوا کرنے والوں کا پتہ لگا کرانہیں سخت سے سخت سزادے -

خبروں کے مطابق طالبان نے اکتیس مئی کو قندوز کے قریب ایک مسافربس کے دسیوں مسافروں کو اغوا کر لیا تھا- طالبان نے اغوا کئےگئے مسافروں میں سے سولہ کو ہلاک کر دیا ہے-

کابل میں مشتعل مظاہرین نے حکومت کی ناقص کارکردگی کے خلاف بھی نعرے لگائے- مظاہرین کابل میں ایوان صدر کی جانب مارچ کرنا چـاہتے تھے لیکن پولیس نے انہیں روک دیا - اس موقع پر پولیس کو طاقت کا بھی استعمال کرنا پڑا جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے -

 

ٹیگس