فلسطینی مجاہدین اسرائیلی حملے کا سخت جواب دیں گے: حماس
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i232000-فلسطینی_مجاہدین_اسرائیلی_حملے_کا_سخت_جواب_دیں_گے_حماس
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے کہا ہے کہ فلسطینی مجاہدین صیہونی حکومت سے نہیں ڈرتے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۱۷, ۲۰۱۶ ۱۴:۳۵ Asia/Tehran
  • فلسطینی مجاہدین اسرائیلی حملے کا سخت جواب دیں گے: حماس

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے کہا ہے کہ فلسطینی مجاہدین صیہونی حکومت سے نہیں ڈرتے-

حماس کے سیاسی دفتر کے سینیئر رکن محمود الزھار نے قطر سے وابستہ اخبار العربی الجدید سے اپنے انٹرویو میں غزہ کے خلاف صہیونی حکومت کی ممکنہ جنگ کے بارے میں کہا کہ فلسطینی مجاہدین صیہونی حکومت کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں اور وہ صیہونی وزیرجنگ آویگدر لیبرمین کی دھمکیوں سے بالکل نہیں ڈرتے-

حماس کے رہنما کا کہنا تھا کہ صیہونی حکومت نے اگر غزہ پر حملہ کیا تو فلسطینی مجاہدین کا جواب بہت سخت ہوگا- حماس کے رہنما محمود الزھار نے عرب سربراہوں کو نصحیت کی کہ وہ اسرائیل کے ساتھ گٹھ جوڑ نہ کریں -