Jun ۲۰, ۲۰۱۶ ۱۵:۳۸ Asia/Tehran
  • عراق کی عوامی رضاکار فورس کی حمایت

عراق کے وزیر ا‏عظم نے داعش کے خلاف جنگ میں عوامی رضاکار فورس کی شمولیت کی ضرورت پر ایک بار پھر تاکید کی ہے۔

عراق کی سومریہ نیوز ایجنسی کے مطابق وزیرا‏عظم حیدرالعبادی نے ملک کے حکام، اعلی عہدیداروں، عراقی سیاستدانوں اور دانشوروں کے ایک اجتماع سے خطاب میں کہا کہ ہمیں داعش کے خلاف جنگ میں عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے تعاون کی ضرورت ہے۔ انھوں نے اسی کے ساتھ عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کے امکان کو بھی مسترد کر دیا ہے۔

وزیرا‏عظم حیدرالعبادی نے کہا کہ الحشد الشعبی مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سیستانی کے حکم پر ملک کی مدد کے لئے تشکیل دی گئ ہے۔ انھوں نے کہا کہ فلوجہ کی آزادی میں ہم الحشد الشعبی کی مدد کو نظرانداز نہیں کر سکتے ۔

دوسری طرف صوبہ الانبار میں فوجی آپریشن کے کمانڈر اسماعیل المحلاوی نے اعلان کیا ہے کہ عراقی افواج نے پیر کو رمادی کے شمال میں بعض علاقوں کو آزاد کرانے کے لئے آپریشن شروع کر دیا ہے۔

ٹیگس