Jun ۲۲, ۲۰۱۶ ۱۷:۱۰ Asia/Tehran
  • افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مظاہرہ

افغانستان کےدارالحکومت کابل میں سیاسی جماعتوں کے کارکنوں اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے مظاہرہ کیا ہے-

ریڈیو تہران کی پشتو سروس نے خبردی ہے کہ افغانستان کی مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والوں نے بدھ کو کابل میں مظاہرہ کرکے اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ وہ پاکستان کو افغانستان کے داخلی معاملات میں مداخلت کرنے سے باز رکھے -

کابل میں ہوئے مظاہرے کے شرکا نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی کو اپنی بلیک لیسٹ میں شامل کرے-

کابل کے پارک نو میں ہونے والے مظاہرے کے شرکا نے اپنے ایک بیان میں اقوام متحدہ سے کہا کہ وہ پاکستان پر دباؤ ڈالے کہ وہ افغانستان پر حملہ نہ کرے -

ٹیگس