Jun ۲۷, ۲۰۱۶ ۱۸:۴۸ Asia/Tehran
  • نجف اشرف میں چالیس لاکھ زائرین کا اجتماع

دنیا کے مختلف ملکوں کے چالیس لاکھ زائرین یوم شہادت حضرت علی (ع) کے موقع پر نجف اشرف پہنچے ہیں۔

نجف اشرف کی پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق عراق اور دنیا کے دیگر ملکوں سے چالیس لاکھ زائرین شب شہادت حضرت علی (ع) اور شب قدر کے مخصوص اعمال کی بجا آوری کے لیے نجف اشرف پہنچے ہیں جن میں بڑی تعداد میں ایرانی زائرین بھی شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مولائے کائنات کی شب شہادت کی مناسبت سے عزاداری اور دوسری شب قدر کے اعمال مکمل پرامن طریقے سے انجام پائے اور شہر کے کسی بھی حصے میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

ادھرصوبائی کونسل کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شب شہادت حضرت علی علیہ السلام اور شب قدر کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے پچیس ہزار سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا جن میں پولیس اور فوجی اہلکاروں کے ساتھ ساتھ علوی گارڈز بھی شامل تھے۔

ٹیگس