Jun ۳۰, ۲۰۱۶ ۱۷:۳۴ Asia/Tehran
  • کابل کے قریب پولیس کیڈٹوں پر حملہ درجنوں ہلاک و زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے قریب پولیس کی بسوں کے ایک قافلے پر خودکش دہشت گردانہ حملوں میں تیس سے زائد پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔

کابل کے قریب پغمان علاقے کے مقامی عہدیدار موسی رحمتی نے بتایا ہے کہ پولیس کیڈٹ کالج کی تین بسیں، کیڈٹوں کو لے کر صوبہ وردک سے کابل جا رہی تھیں جبھی دو خودکش حملہ آوروں نے پغمان اور کابل کے قریب ان بسوں پر حملہ کر دیا - بتایا جاتا ہے کہ یہ پولیس کیڈٹ، ٹریننگ مکمل کرنے کے بعد کابل جا رہے تھے-

حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں بیشتر پولیس کیڈٹ شامل ہیں- اس حملے میں دسیوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں-

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے-

اس سے پہلے دس روز قبل کابل میں کینیڈا کے سفارت خانے کی حفاظت پر مامور نیپالی سیکورٹی گارڈ کی بس پر بھی حملہ کیا گیا تھا جس میں پندرہ افراد ہلاک ہو گئے تھے-

چند ہفتے قبل امریکی ڈرون حملے میں طالبان کے سرغنہ ملا اختر منصور کے ہلاک ہو جانے کے بعد طالبان نے افغانستان کے اندر اپنے حملے تیز کر دیئے ہیں-

ٹیگس