بیت المقدس میں صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i234442-بیت_المقدس_میں_صیہونی_فوجیوں_اور_فلسطینیوں_کے_درمیان_جھڑپیں
جمعۃ الوداع اور عالمی یوم القدس کے موقع پر بیت المقدس میں صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۰۱, ۲۰۱۶ ۱۰:۳۳ Asia/Tehran
  • بیت المقدس میں صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں

جمعۃ الوداع اور عالمی یوم القدس کے موقع پر بیت المقدس میں صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔

العالم ٹیلی ویژن کے مطابق قلندیا چیک پوسٹ کے اطراف میں یہ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب صیہونی فوجیوں نے ہزاروں فلسطینیوں کو رمضان المبارک کی آخری نماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنے کی کوشش کی۔ جھڑپوں میں ہونے والے نقصانات کے بارے میں تاحال کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ جمعۃ الوداع اورعالمی یوم القدس کے موقع پر بڑی تعداد میں اسرائیلی فوجیوں کو بیت المقدس شہراور مسجد الاقصی کے اطراف تعینات کر دیا گیا اور صیہونی حکومت نے مسجد الاقصی کے دروازے فلسطینیوں پر بند کر دیئے۔