Jul ۰۲, ۲۰۱۶ ۱۱:۱۵ Asia/Tehran
  • بنگلہ دیش: مغویوں کی رہائی کے لیے آپریشن مکمل، تمام دہشت گرد ہلاک

بنگلا دیش کے دارالحکومت میں مغویوں کی بازیابی کے لئے شروع کیا جانے والا آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ سفارتی علاقے میں واقع غیر ملکی ریسٹورنٹ پر حملہ کرنے والے تمام دہشت گردوں کو ہلاک کر کے ہوٹل کو کلیئر قرار دے دیا گیا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش آرمی کے کمانڈوز نے آپریشن کر کے ڈھاکا کے سفارتی علاقے میں واقع غیر ملکی ریسٹورنٹ سے مغویوں کو بازیاب کرا کے علاقے کو کلیئر قرار دے دیا ہے۔

بنگلادیشی فوج کے لیفٹیننٹ کرنل مسعود نے بتایا کہ آپریشن کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے جب کہ 3 غیر ملکیوں سمیت 13 شہریوں کو بازیاب کرایا گیا، بازیاب کرائے گئے غیر ملکیوں میں جاپانی، ہندوستانی اور ارجنٹائن کے شہری شامل ہیں، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی لاشوں کو قبضے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ٹیگس