مسجد الاقصی پر صیہونیوں کا حملہ
صیہونی انتہاپسندوں نے اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ مل کر ایک بار پھر مسجد الاقصی پر حملہ کیا ہے
الاقصی ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق ڈیڑھ سو سے زائد صیہونی انتہا پسندوں نے منگل کو مسجد الاقصی پر حملہ کیا - اس حملے میں صیہونی فوجیوں نے بھی صیہونی انتہا پسندوں کا ساتھ دیا -
اس درمیان اسرائیلی فوجیوں نے بیت المقدس کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر دیا ہے- اس سے پہلے ہیکل نامی ایک صیہونی انتہا پسند گروہ نے صیہونیوں سے کہا تھا کہ وہ مسجد الاقصی پر حملہ کر دیں -
گذشتہ اکتوبر کے مہینے سے فلسطینی علاقوں میں ایک بار پھر تحریک انتفاضہ شروع ہو چکی ہے جس کا نام فلسطیینوں نے انتفاضہ قدس رکھا ہے - یہ تحریک مسجد الاقصی پر صیہونی فوجیوں اور صیہونی انتہا پسندوں کے حملوں کے بعد شروع کی گئی ہے -
صیہونی حکومت مسجد الاقصی کو وقت اور جگہ کے اعتبار سے تقسیم کرنا چاہتی ہے جبکہ بیت المقدس کا اسلامی تشخص بھی پوری طرح ختم کر دینا چاہتی ہے -