Jul ۱۵, ۲۰۱۶ ۱۹:۱۱ Asia/Tehran
  • عرب لیگ عرب ملکوں میں اختلاف کی ذمہ دار ہے: شام کا الزام

شامی حکومت نے کہا ہے کہ دمشق نے عرب لیگ میں رکنیت بحال کئے جانے کی کوئی درخواست نہیں دی ہے۔

شامی وزارت خارجہ کے ایک سینیئر عہدیدار نے عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابوالغیظ کے اس بیان کے جواب میں کہ عرب لیگ میں شام کی رکنیت اسی صورت میں بحال ہو گی جب شامی حکومت اور مخالفین کے درمیان کوئی مفاہمت ہو جائے گی، کہا کہ دمشق نے عرب لیگ میں اپنی رکنیت بحال کرنے کے لئے کوئی درخواست نہیں دی ہے-

شامی وزارت خارجہ کے مذکورہ عہدیدار نے کہا کہ عرب لیگ جب تک ان ملکوں کے تسلط میں رہے گی جو شام کے خلاف سازشوں میں پیش پیش ہیں، دمشق ایک لمحے کے لئے بھی عرب لیگ میں واپسی کے بارے میں نہیں سوچ سکتا- انہوں نے عرب لیگ کو عرب ملکوں کے درمیان اختلافات کا ذمہ دار قرار دیا -

 

ٹیگس