شام: درعا پر دہشت گردوں کا حملہ پسپا
Jul ۱۷, ۲۰۱۶ ۱۷:۵۶ Asia/Tehran
شامی فوج نے جنوبی شہر درعا پر دہشت گردوں کا حملہ پسپا کر دیا ہے۔
دمشق میں عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ دہشت گردوں نے ایک بار پھر شمالی اور مشرقی سیکٹر سے درعا شہر پر حملے کی کوشش کی جسے شامی فوج نے بری طرح ناکام بنا دیا۔ اس کارروائی میں درجنوں دہشت گردوں کے مارے جانے کی بھی خبر ہے۔
شامی فوج نے درعا کے نواح میں درعا، قنیطرہ اور دمشق کے سنگم پر واقع موت کی مثلث کے نام سے معروف علاقے میں بھی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شدید حملے کرنے کے بعد مغربی دمشق کے متعدد علاقوں کو آزاد کرا لیا ہے۔