کابل میں ایک دہشت گرد عورت ہلاک
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے ایک کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد عورت کو دہشت گردانہ کارروائی انجام دینے سے پہلے ہی ہلاک کر دیا.
کابل میں سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے ایک دہشت گرد عورت کو جو دہشت گردانہ کارروائی انجام دینے جا رہی تھی ہلاک کر دیا - بتایا جاتا ہے کہ اس دہشت گرد عورت کے ہلاک ہونے سے قبل سیکورٹی فورس اور اس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا-
افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان صدیق صدیقی نے بتایا کہ یہ عورت کابل میں سپریم کورٹ کی عمارت میں داخل ہونا چاہتی تھی مگر اسی وقت سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے اس پر فائرنگ کر دی - فائرنگ اور جوابی فائرنگ میں دہشت گرد عورت ہلاک ہو گئی
افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے اس لڑائی کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائیں لیکن سیکورٹی فورس کے بعض اہلکاروں کا کہنا ہے کہ یہ عورت سپریم کورٹ میں داخل ہو کرعدالتی حکام پر حملہ کرنا چاہتی تھی۔