شام میں دہشت گردوں کے اختلافات میں شدت
Jul ۲۲, ۲۰۱۶ ۱۸:۲۷ Asia/Tehran
شام کی قانونی حکومت کے خلاف برسر پیکار دہشت گرد گروہ جبہۃ النصرہ کے اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔
عرب ذرائع سے موصولہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ جبہۃ النصرہ گروہ نے شدید اختلافات کے بعد اپنے چودہ عناصر کو شامی فوج کے لیے جنگ کرنے کا الزام لگاکر موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔
دوسری جانب شامی فوج نے جنوبی علاقے درعا میں جاری فوجی آپریشن کے دوران کم سے کم چھے دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ شمالی حلب کے علاقے حندرات کیمپ کے قریب بھی شامی فوج اور دہشت گردوں کے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔ اس لڑائی میں دہشت گردوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
شامی فوج نے دمشق کے نواحی علاقوں ہریرہ اور وادی بردی کو بھی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔