بشار اسد کی شام کے عوام سے اپیل
Jul ۲۹, ۲۰۱۶ ۱۱:۱۸ Asia/Tehran
شام کے صدر بشار اسد نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے اپنے ملک کی فوج کا ساتھ دیں۔
شین ہوا کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدارتی محل سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق صدربشاراسد نے جمعرات کے روز اس بات پر زوردیا کہ شامی فوج دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا پختہ عزم رکھتی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی آشتی، تشدد کو ختم کرنے کا اہم راستہ اور شامی عوام کے لیے امن و سلامتی کی بحالی کے مترادف ہے۔
شام کے صدارتی محل سے جاری ہونے والے اس بیان میں کہا گیا ہے کہ بشار اسد سب سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ وطن واپس لوٹ آئیں اور ہتھیار ڈال دیں اوراس صورت میں وہ متوجہ ہو جائیں گے کہ شام ہمیشہ کی طرح سب کے لیے ایک گرم آغوش ہے۔