افغانستان کے ضلع خان شین پر طالبان کا قبضہ
افغانستان کے صوبے ہلمند کے ضلع خان شین پر طالبان نے قبضہ کر لیا۔
خبروں میں بتایا گیا ہے کہ ہفتے کے روز افغان سیکورٹی فورس اور طالبان کے درمیان چند گھنٹے تک جاری رہنے والی جھڑپوں کے بعد خان شین ضلع سقوط کرگیا اور طالبان نے اس علاقے پر قبضہ کر لیا۔ جھڑپوں میں بیس سے زائد پولیس اہلکار مارے گئے جس کے بعد افغان سیکورٹی فورس نے پسپائی اختیار کرلی۔
افغان خبر رساں ایجنسی آوا پریس کے مطابق کہا جا رہا ہے کہ سیکورٹی فورس نے ایک حکمت عملی کے تحت پسپائی اختیار کی ہے۔ طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے دعوی کیا ہے کہ خان شین کی لڑائی میں علاقے کے سیکورٹی چیف اور پولیس کمانڈر سمیت درجنوں سیکورٹی اہلکار مارے گئے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ جنوبی افغانستان کا صوبہ ہلمند سب سے زیادہ بدامنی والا صوبہ شمار ہوتا ہے۔ یہ صوبہ پوست کی پیداوار کے لحاظ سے مشہور ہے اور منشیات کی اسمگلنگ کا ایک اہم راستہ بھی ہے۔