Jul ۳۱, ۲۰۱۶ ۱۰:۰۷ Asia/Tehran
  • حکومت شام نے مشرقی حلب کے شہریوں کو باہر نکالنے کے لئے آسانیاں فراہم کی ہیں اور یہاں موجود خاندانوں کو غذائی اشیاء فراہم کی ہیں۔
    حکومت شام نے مشرقی حلب کے شہریوں کو باہر نکالنے کے لئے آسانیاں فراہم کی ہیں اور یہاں موجود خاندانوں کو غذائی اشیاء فراہم کی ہیں۔

شمال مغربی شام میں واقع حلب کے مشرق میں جھڑپوں کا سلسلہ تیز ہونے کے بعد عام شہری دہشت گردانہ حملوں کے خوف سے دوسرے علاقوں میں منتقل ہو رہے ہیں-

روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق مشرقی حلب کے علاقوں پر دہشت گردوں کے مارٹرحملوں میں شدت آنے کے بعد اس علاقے میں رہنے والے سیکڑوں افراد اس ملک کے دیگر علاقوں میں قائم عارضی رہائشی کیمپوں میں پہنچا دیے گئے ہیں- اس رپورٹ کے مطابق حکومت شام نے عام شہریوں کو باہر نکالنے کے لئے آسانیاں فراہم کی ہیں اور یہاں موجود خاندانوں کو غذائی اشیاء فراہم کی ہیں۔

درایں اثنا العالم  نے رپورٹ دی ہے کہ سنیچر کو جنوبی شام میں واقع درعا کے مضافاتی علاقوں میں انسانی ہمدردی پر مبنی امدادی سامان پہنچایا گیا ہے- یہ علاقہ  اس سے پہلے مسلح افراد اور دہشت گردوں کے محاصرے میں تھا- العالم کی رپورٹ کے مطابق روس کی جنکی گن بوٹوں نے شام کے جسرالشغور کے مغرب میں واقع بداما شہر میں دہشت گردوں کے اڈوں کو نشانہ بنایا ہے- یہ شہر ترکی کی سرحد کے قریب واقع ہے - اس حملے میں کئی دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

شامی ذرائع نے غوطہ شرقی میں حوش الفارہ دیہات کی مکمل آزادی کی خبر دی ہے-  یہ دیہات جیش الاسلام نامی دہشت گرد گروہ کے ساتھ شامی فوج کی جنگ کے بعد، پوری طرح آزاد ہوگیا ہے اور فوج کے کنٹرول میں آگیا ہے- حوش الفارہ دیہات دوما میں جیش الاسلام کا دفاعی محاذ شمارہوتا تھا- شامی فوج نے کیسبا دیہات اور اس کے اطراف کے ٹیلوں کی آزادی کے لئے بھی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔

ٹیگس