فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری جاری
Aug ۰۴, ۲۰۱۶ ۱۶:۱۷ Asia/Tehran
غاصب صیہونی حکومت، فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کرنے کی اپنی کارروائی بدستور جاری رکھے ہوئے ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے جمعرات کی صبح غرب اردن کے شہر الخلیل میں مزاحمتی کارروائی میں شریک دو فلسطینی مجاہدین کے گھروں کو مسمار کردیا۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ماہ جولائی میں دو فلسطینی مجاہدین نے تل ابیب کے ایک تجارتی مرکز میں مزاحمتی کارروائی انجام دی تھی جس میں چار صیہونی ہلاک اور سات زخمی ہو گئے تھے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق غاصب اسرائیلی فوجیوں نے گزشتہ مہینے فلسطینیوں کے چھپن گھروں اور تنصیبات کو تباہ کردیا تھا جبکہ اسرائیلی فوجیوں کی کارروائی کے نتیجے میں بہت سے فلسطینی اس دوران بے گھر بھی ہو گئے تھے۔