شام: جنوبی حلب میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری
شام کی فضائیہ نے جنوبی حلب میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔
لبنان کی العہد خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کی فضائیہ نے بدھ کے دن حلب شہر میں کیڈٹ کالج کےنزدیک دہشت گردوں کے جمع ہونے کے مراکز پر بمباری کی۔ جس کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے اور دہشت گردوں کا جنگی سازوسامان بھی تباہ ہو گیا ہے۔
شامی فوج کے جنگی طیاروں نے حلب کے جنوبی سیکٹر میں الراموسہ ، الشرفہ اور الراشدین کے مشرقی علاقے میں دہشت گردوں کے اکٹھا ہونے کے مرکز پر بھی بمباری کی۔
جنوبی حلب میں شام کی فوج اور دہشت گرد گروہ جبھۃ النصرہ کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں اس دہشت گرد گروہ کا ایک سرغنہ ہلاک ہوگیا ہے۔
روس کی فضائیہ نے بھی شام میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مشرقی ادلب میں دہشت گرد گروہ جیش الفتح کے سرغنوں کے اکٹھا ہونے کے مقام پر بمباری کی۔
دوسری جانب حلب شہر کے اعظمیہ اور صلاح الدین علاقوں پر دہشت گردوں کے میزائل حملے میں ایک شخص جاں بحق اور چودہ زخمی ہوگئے ہیں۔