Aug ۱۳, ۲۰۱۶ ۱۰:۱۵ Asia/Tehran
  • افغانستان کا صوبہ ہرات بم دھماکے سے لرز اٹھا

افغانستان کا صوبہ ہرات ایک اور بم دھماکے سے لرز اٹھا ہے۔

خامہ پریس کی رپورٹ کے مطابق افغان حکام نے ہفتے کے دن بتایا ہے کہ صوبہ ہرات کے علاقے شیندند میں ایک زور دار بم دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں دو فوجی اور تین عام شہری مارے گئے ہیں۔

افغان حکام کا کہنا ہےکہ یہ بم دھماکہ شیندند کے زیادہ آمد و رفت والے علاقے میں ہوا۔

افغان حکام نے صوبہ ہرات میں نو افراد کے زخمی ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس بم دھماکے میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لئے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جمعرات کے دن بھی صوبہ ہرات میں ایک دھماکہ ہوا تھا جس میں متعدد عام شہری جاں بحق اور زخمی ہوگئے تھے۔

حالیہ دنوں میں افغانستان کے مختلف علاقوں میں بم دھماکے اور دہشت گردانہ حملے ہوئے ہیں ۔ اس کےعلاوہ افغانستان کے شمالی ،جنوبی اور شمال مشرقی علاقوں میں سیکورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپیں بھی جاری ہیں۔

 

ٹیگس