Aug ۱۹, ۲۰۱۶ ۰۸:۲۳ Asia/Tehran
  • لبنان پر صیہونی جارحیت، حزب اللہ کا شدید ردعمل

حزب اللہ نے ایک بیان میں مقبوضہ شبعا کے علاقے میں صیہونی حکومت کی نئی جارحیت پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

حزب اللہ لبنان کی جانب سے جمعرات کی رات جاری کئے جانے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت کی تازہ جارحیت سے پتہ چلتا ہے کہ یہ غاصب حکومت، لبنان کے علاقوں پر قبضہ کرنے کے ناپاک عزائم رکھتی ہے اور اس سلسلے میں وہ اپنی حدوں کو پار کر رہی ہے۔ صیہونی حکومت، گذشتہ کئی روز سے لبنان کے مقبوضہ شبعا کے علاقے میں راستہ بنانے کی کوشش کر رہی ہے جس پر حزب اللہ نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ حزب اللہ لبنان نے حکومت لبنان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لبنان کے قومی اقتدار اعلی اور ارضی سالمیت کے دفاع کے دائرے میں صیہونی حکومت کی اس قسم کی ناقابل برداشت کارروائی کے مقابلے میں ضروری اقدامات عمل میں لائے۔ واضح رہے کہ لبنان کے شبعا کے علاقے میں صیہونی فوج کی جانب سے راستہ بنائے جانے کی کارروائی کے دوران، اس کے بلڈوزر سے ایک بکتر بند گاڑی کے جا ٹکرانے کے نتیجے میں کئی صیہونی فوجی زخمی ہو گئے ہیں جبکہ بعض ذرائع نے ایک صیہونی فوجی کی ہلاکت کی بھی خبر دی ہے۔

ٹیگس