پی کے کے نے ترکی کے بم دھماکے کی ذمے داری قبول کر لی
Aug ۲۷, ۲۰۱۶ ۱۰:۳۴ Asia/Tehran
ترکی کی جماعت پی کے کے نے شام کی سرحد کے قریب واقع ترکی کے علاقے شیرناک میں ہونے والے کار بم دھماکے کی ذمے داری قبول کر لی ہے۔
روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق پی کے کے نے شیرناک کے قریب واقع جیزرہ شہر میں ترکی کی اسپیشل پولیس کے ہیڈ کوارٹر پر کئے جانے والے حملے کی ذمے داری قبول کر لی ہے۔ اس کار بم دھماکے میں کم از کم گیارہ افراد ہلاک اور اٹھہتر زخمی ہوگئے تھے۔
گزشتہ ہفتے کے دوران، ترکی کے کرد آبادی والے مشرقی اور جنوب مشرقی علاقوں میں متعدد خونریز دہشت گردانہ حملے ہوئے جن میں دسیوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔
سنہ دو ہزار پندرہ کو جولائی کے مہینے میں پی کے کے اور ترکی کی سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں شروع ہونے کے بعد سے اب تک اس ملک کے چھ سو سے زیادہ فوجی اور پی کے کے کے سات ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔