شمالی عراق میں کرد ملیشیا کے 30 افراد ہلاک
Sep ۰۶, ۲۰۱۶ ۰۸:۵۹ Asia/Tehran
ترکی کی فوج نے شمالی عراق میں ہوائی حملوں میں کرد ملیشیا کے تیس افراد کو ہلاک کرنے کی خبر دی ہے-
روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ شمالی عراق میں ہوائی حملوں میں کرد ملیشیا کے تیس افراد مارے گئے ہیں جن میں بعض سرکردہ افراد بھی شامل ہیں-
ترکی کی فوج نے کہا ہے کہ یہ حملے ڈرون طیاروں اور جاسوسی کی پروازوں کے ذریعے حاصل ہونے والی اطلاعات کی بنیاد پر انجام پائے ہیں-
ترکی کے لڑاکا طیاروں نے اس ملک کی فوج اور کردستان لیبر پارٹی ( پی کے کے) کے درمیان جنگ بندی کے خاتمے کے بعد شمالی عراق میں واقع قندیل کی چوٹیوں پر، پی کے کے ، کے اڈوں پر متعدد بار حملے کئے ہیں-