پاکستان ؛ بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف سینیٹائزیشن آپریشن جاری، کوئٹہ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ
پاکستان کے صوبے بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے خلاف سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے اور کوئٹہ شہر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی جبکہ ریڈ زون کے راستے سیل کر دیے گئے۔
سحرنیوز/پاکستان: بلوچستان میں سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات تعاقبی آپریشنز کے دوران مزید بائیس دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، جبکہ گزشتہ تین روز کے دوران آپریشنز میں ایک سو ستتر دہشت گردوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے مزید نقصانات اور ہلاکتوں کی بھی اطلاعات ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ادھر پاکستان کے صوبے بلوچستان کے صوبائی ہیڈ کواٹر کوئٹہ سے اندرونِ ملک اور چمن کے لیے ٹرین سروس تیسرے روز بھی معطل ہے۔موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی ہے۔محکمہ داخلہ کے مطابق بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ہے۔