حلب میں جیش الفتح کا دہشت گرد ہلاک
Sep ۰۹, ۲۰۱۶ ۱۰:۰۲ Asia/Tehran
جیش الفتح دہشت گرد گروہ نے ایک بیان میں اپنے سرغنہ ابوعمر سراقبی کی ہلاکت کی خبر دی ہے
المیادین ٹی وی نے جمعرات کو اپنی بریکینگ نیوز میں تفصیلات کا ذکر کئے بغیرجیش الفتح کے سرغنہ کی ہلاکت کی خبر دی تھی - اس خبر کے سامنے آنے سے چند گھنٹے پہلے ادلب کے مضافات میں فتح الشام دہشت گرد گروہ کے اجلاس پر فضائی حملوں اور اس گروہ کے چند دہشت گردوں کے مارے جانے کی خبریں ملی تھیں- فتح الشام وہی النصرہ محاذ ہے کہ جس نے القاعدہ سے علیحدگی کا دعوی کرتے ہوئے اپنا نام تبدیل کرلیا ہے-